the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
جلسہ آمدِ رمضان سے مولانا اظہار الحق کا خطاب
بسواکلیان : محمد نعیم الدین سیکریٹری ذکریٰ ایجوکیشن سوسائٹی بسواکلیان کی اطلاع کے بموجب رمضان ہمدردی و غم گساری کا مہینہ ہے ،اس مہینہ میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید نازل کیا ہے جو انسانیت کیلئے سراسر ہدایت ہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا اظہار الحق صاحب نے کرناٹک اُرود اکیڈمی کی جانب سے منعقد کئے گئے پروگرام بعنوان آمد رمضان سے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مقدس مہینہ میں اللہ تعالیٰ نیکیوں کا ثواب ستر گنا تک بڑھا دیتا ہے ہمیں چاہیئے کہ زیادہ سے زیادہ نیکیاں بٹور لیں۔یہ پروگرام ذکریٰ اُردو ہائی اسکول برائے اناث بسواکلیان میں بروز جمعہ کو منعقد ہوا۔ان کے علاوہ محمد نعیم الدین سیکریٹری ذکریٰ ایجو کیشن سوسائٹی بسواکلیان نے کرناٹک اُردو اکیڈمی کا شکر ادا کیا



اور کرناٹک اُردو اکیڈمی کا تعارف طلباء کے سامنے پیش کیا ۔ان کے علاوہ پروگرا م میں مولوی غلام رسول صاحب مہمانِ خصوصی شامل تھے۔ پر وگرام کا آغاز فرحانہ بیگم طالبہ نہم جماعت کی قرات کلامِ پاک سے ہوا،حمدِ باری تعالیٰ صباء روحی طالبہ نہم جماعت نے اور نعت شریف عائشہ صدیقہ طالبہ نہم جماعت نے پیش کی،ثانیہ پروین طالبہ دہم جماعت نے تقریر بعنوان رمضان المبارک کے آداب پیش کیا اور سب قدر کی فضیلیت پہ عطیہ صدیقہ طالبہ دہم جماعت نے روشنی ڈالی۔ناظمہ نسرین صدرِ معلمہ مدرسہ ہذا نے روزے کی فضیلت کے عنوان پر طلباء سے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا دوسرا عشرہ مغفرت کا اور تیسرا عشرہ جہنم سے آزادی کا ہے اس لئے ہمیں چاہیئے کہ اپنا یداہ تر وقت عبادتوں میں سرف کریں ۔پروگرام کا اختتام مولوی غلام رسول صاحب کی دعا پر ہوا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.